صدر مملکت ، وزیراعظم، وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر فوج کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر بھی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مہمند اور ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزیرداخلہ نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کر کے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا، خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے، سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ خوارجیوں کا قلع قمع کر رہی ہیں، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید