فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیلئے پلان بناتا تھا :رانا تنویرحسین
جوبھی فیض حمید کے ساتھ شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے لیے پلان بناتا تھااور دونوں ایک پیج پر تھے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کے ہر جرم میں فیض حمید کا بہت کردار تھا،فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا،فیض حمید کے بعد 9مئی کے واقعات کے بانی پی ٹی کے خلاف بھی کیس چلیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں،بانی پی ٹی آئی کی سیاست انڈیا اور یہودی ایجنڈے پر ہے,ان کامشن ہے اداروں پاکستان کو کمزور و بدنام کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:23کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ افغانستان نے دہشت گرد ی نہ روکی توپاکستان سخت کارروائی کرے گا،انڈیا افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے،افغانستان کو کھل کر کہہ دیا ہے کہ دہشت گردوں کو روکے۔