معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئےجے یو آئی کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے سانحہ ارتحال کئ خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:چھٹی کے روزبڑی گرفتاری
اس خانوادے کی اشاعت دین اور احیاء سنت کے لئے خدمات قابل رشک ہیں ۔ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم اسلاف کی درخشندہ روایات کے امین تھے۔
مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین سمیت دینی تحریکات اور مذہبی طبقہ تعزیت کا مستحق ہے ۔