فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مسابقتی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

Dec 14, 2023 | 20:45:PM
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مسابقتی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)گلگت بلتستان مسابقتی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، 49 اسامیوں کیلئے منعقدہ امتحان کیلئے 42 امیدوار کامیاب ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا  ہے ، جس میں گریڈ 17 کی اسسٹنٹ کمشنرز کی اسامیوں پر 5 امیدوار کامیاب ہوئے ،گریڈ 16 کی تحصیلدار کی اسامیوں پر 10 امیدوار کامیاب ،گریڈ 17 کی سیکشن آفیسرز کی اسامیوں پر 27 امیدوار کامیاب  ہوئے ،افتخار علی پہلی، عشرت فاطمہ دوسری، محمد شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق غیر مسلم اقلیتوں کیلئے مختص کوٹہ کی 4 نشستوں پر کوئی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا، 9478 امیدواروں نے امتحان کیلئے اپلائی کیا، 4224 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، 49 اسامیوں کیلئے 42 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں :لنڈابازار بھی غریب کی پہنچ سے دور، سردی کیساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ