فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

Dec 14, 2022 | 09:39:AM
فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
کیپشن: فیفا ورلڈکپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

 ارجنٹینا کی جانب سے لائنل میسی نے 34 ویں منٹ میں پنلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جولین الواریز نے 39 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔

69 ویں منٹ میں الواریز نے تیسرا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا اور برتری مزید بڑھا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔