اقرا عزیز کا مغربی انداز دیکھ کر مداح حیران

Dec 14, 2021 | 13:20:PM
اقرا عزیز کا مغربی انداز دیکھ کر مداح حیران
کیپشن: اقرا عزیز کا مغربی انداز دیکھ کر مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ اقراء عزیز نےمکمل نیا مغربی انداز  اپنا لیا جسے دیکھ کر مداح حیرانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز کی جانب سے ایک فیشن میگزین کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے، اس فوٹو شوٹ میں اقراء عزیز سجے سنورے مشرقی انداز کے بجائے بالکل منفرد اور مغربی لُک میں نظر آرہی ہیں۔

  اقراء عزیز کا یہ نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جبکہ اداکار و میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کی جانب سے اقراء عزیز کی یہ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

 اقراء عزیز کا یہ منفرد فوٹو شوٹ دیکھ کر اُن کے مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس نئے لُک میں اقراء عزیز کو پہلی نظر میں پہچان لینا آسان نہیں ہے۔

 دوسری جانب  ایک مداح نے اقراء عزیز کے اس نئے لُک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے  اقراء عزیز بالکل  بھارتی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون جیسی نظر آ رہی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    علیزے شاہ پرفارمنس کے دوران کیسے گریں؟؟خود ہی وجہ بتا دی