گوری 100 معروف شخصیات میں شامل،شا ہ رخ کا دلچسپ تبصرہ

Dec 14, 2020 | 20:28:PM
گوری 100 معروف شخصیات میں شامل،شا ہ رخ کا دلچسپ تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )شاہ رخ کا فی عرصہ سے ہٹ فلم دینے میں ناکام،یہی وجہ ہے کہ انہیں ایوارڈز بھی نہیں مل رہے ہیں۔تاہم ان کی اہلیہ گوری خان کو ایک میگزین کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے'آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ' نے گوری خان کو 100 معروف شخصیات کی فہرست میں شامل کیا اور انہیں ٹرافی بھی دی گئی   ۔ جس پر شاہ رخ خان نےدلچسپ تبصرہ کیا ہے کہ چلو گھر میں کسی کو تو ایوارڈ مل رہے ہیں۔


تفصیلا ت کے مطا بق گوری خان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا ہے کہ 'میں اے ڈی 100 کا حصہ بننے اور ٹرافی حاصل کرنے پر کافی پرجوش ہوں'۔ شاہ رخ خان آخری بار فلم 'زیرو' میں جلوہ گر ہوئے تھے لیکن فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت نہیں ہوئی تھی۔اس کے بعد شاہ رخ نے دو سال کا وقفہ کیا اور اب وہ دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کرچکے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم 'پٹھان' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہوں گے۔