کورونا کیخلاف جنگ  جیت لی۔۔۔سعودی عرب کا اعلان 

Dec 14, 2020 | 15:03:PM
 کورونا کیخلاف جنگ  جیت لی۔۔۔سعودی عرب کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب خبر رساں ادارےکے مطابق سعودی حکومت کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ حکومت نے کامیابی سےکورونا وائرس پر قابو لیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں اتوار کے روز کورونا کے صرف 139 کیسز رپورٹ ہوئے جو ملک میں مارچ سے شروع ہونے والی کورونا لہر کےبعد اب تک سب سے کم کیسز ہیں۔سعودی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ ملک میں  وا ئرس کی صورتحال یہ ظاہر کررہی ہےکہ ملک کے زیادہ تر علاقے کورونا سے محفوظ ہیں جبکہ گزشتہ چند ہفتوں میں کیسز 50 سے نیچے آئے ہیں۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے وائرس پر تیزی سے قابو پایا جس سے کیسز میں کمی آئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سعودیہ نے اب کورونا پر مزید بہتر قابو پالیا ہے اور یہ کامیابی عوام کی جانب سے حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے سے حاصل ہوئی کیونکہ یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوتا کہ حکام ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنائیں۔ترجمان کا ویکسین کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈیٹا اس بات کو ظاہر کرتا ہےکہ دنیا بھر میں ویکسین کے اچھے اثرات ہیں اور ویکسین عوام کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہم ہے۔

واضح رہےکہ سعودی عرب نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔