کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد زخمی

Aug 14, 2026 | 01:02:AM
کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پاپوش نگر، کورنگی، نیوکراچی میں گولی لگنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تینوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آئے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: