24 نیوز کا ایک اور اعزاز ،سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا کو سول ایوارڈ سے نوازاگیا
کیپشن: سینئر اینکر پرسن اور صحافی نسیم زہرا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)24 نیوز کا ایک اور اعزاز ،سینئر اینکر پرسن اور صحافی نسیم زہرا کو سول ایوارڈ دے دیا گیا۔
نسیم زہرا کو معرکہ حق میں بہترین صحافت اور عالمی منظر نامے کی منظر کشی پر سراہا گیا،پاک بھارت اور خطے کی اصل حقیقت اور دفاعی معاملات پر ناظرین کو حقائق سے آگاہ کرتی رہیں۔
نسیم زہرا کی بہترین کارکردگی پر صدر مملکت نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا ۔نسیم زہرا طبیعت ناسازی کے باعث آج تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں۔
یاد رہے کہ نسیم زہرا جغرافیائی سیاست اور دفاعی امور کی ماہر اور مصنفہ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا گیا