مظفرآباد؛موسلادھار بارشیں،کئی مقامات پر برساتی نالوں میں طغیانی,صادقہ پل کا بڑا حصہ تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیر رضا، اشفاق عباسی) آزاد جموں کشمیر کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد برسارتی نالوں میں طغیانی سے صادقہ پل سمیت رابطہ سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ او ر نقصانات کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے مچھیارہ میں نالے میں شدید طغیانی سےصادقہ پل کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا جبکہ پل سے منسلک سڑک کا حصہ بہہ گیا۔
وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کی آبائی یونین کونسل بھیڑی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھیارہ گاؤں میں بڑے پیمانے پر زمینوں کا کٹاؤ ہوا ہے،مچھیارہ گاؤں کو ملانے والا واحد پل سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا،جنگلات میں کمی کے باعث مچھیارہ نالے میں ہر سال طغیانی کا خطرہ ہے۔
مقامی شہریوں نے کہا ہے کہ اس بار کی طغیانی ماضی کی تمام لہروں سے شدیدہے۔
دوسری جانب وادی نیلم میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، نیلم میں متعدد مقامات پر برساتی نالوں میں طغیانی سے شاہراہ نیلم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔
نالوں میں طغیانی سے دریائے نیلم میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوگیا،رتی گلی نالہ میں طغیانی کے باعث پھنس جانے والے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
انتظامیہ بیس کیمپ کے مطابق سیاحتی مقام رتی گلی کے بیس کیمپ پر موجود سیاحوں کو رہائش،کھانا فری کردیا گیا،سیاحوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت ،گوپس خلتی میں تباہ کن سیلاب ،7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے