پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے اگلے 15 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔
متعلقہ حکام نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک گر گئے۔اگر ان تجاویز کو منظور کر لیا جاتا ہے، تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 282.83 روپے سے کم ہو کر 274.08 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اوگراکی جانب سے حتمی سمری 15اگست کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے اگلے 15دن کیلئے قیمتوں کا اعلان کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: اے سی بند کرنے کا صحیح طریقہ، جو سالوں استعمال کرنے والوں کو بھی نہیں معلوم
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ پیٹرول کی قیمتوں میں پچھلے پندرہ دن میں فی بیرل 15 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 4.5 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تنزلی کے بعد 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کی سمری بھجوائی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔