دیر میں دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید ہو گئے

Aug 14, 2022 | 11:31:AM
دیر , دھماکہ، 2 فوجی ,جوان ,شہید, آئی ایس پی آر
کیپشن: پاک فوج کے جوان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں نے دیر میں پھر بزدلانہ وار کیا، باروال مںن دھماکے سے 2 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش  کیا۔ شہدا کے نام سپاہی ساجد علی اور عدنان بتائے گئے ہیں جن کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے  کہا گیا کہ شہدا کی قربانالں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،دشمن کے عزائم خاک میں ملا دینگے۔