یوم آزادی: گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

Aug 14, 2021 | 10:36:AM
یوم آزادی: گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔ پاکستان کے کس مقام کی تصویر لگائی؟ کیا آپ جانتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 74 ویں سالگرہ اور 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویر ڈوڈل میں بہاولپور کے قریب ”قلعہ دراوڑ“ کی تصویر چسپاں کردی۔قلعہ دراوڑ ایک مغلیہ طرز کا شاہکار ہے جو ناصرف سیاحوں کے ایک پرکشش مقام ہے بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔