بحری ناکہ بندی اشتعال انگیز، خطرناک غلطی ہے :ایرانی سفیر رضا امیری مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ بے مقصد اور تکراری الفاظ کا ایک شیطانی چکر، ایک لاپرواہ عمل تک لے جاتا ہے اور پھر وہیں واپس آ جاتا ہے، بحری ناکہ بندی قائم کرنے کا غیر قانونی، اشتعال انگیز اور غیر تعمیری اقدام ایک خطرناک غلطی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر باعزت اخراج اور عزت بچانے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے، اس کا مقصد یہ تاثر پیدا کر کے ساکھ حاصل کرنا ہے کہ چیزیں طاقت کے ذریعے مسلط کی جا رہی ہیں،اس طرح اسلحے کے استعمال، بیان بازی، انسانی جانوں کے ضیاع اور امریکی ٹیکس دہندگان پر اخراجات کو جواز فراہم کیا جا رہا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ غلط اندازہ مزید غلطیوں کے ذخیرے میں اضافہ کرتا ہے،اس کے سنگین نتائج پورے خطے اور اس سے باہر تک پہنچ سکتے ہیںلہٰذا، معاشی دہشت گردی، روزگار، عالمی امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہے۔
معاشی دہشت گردی ذاتی انا (Vanity Fair) کی تسکین کے لیے استعمال کی جا رہی ہے، واقعی، دنیا سب کچھ دیکھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی