انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کے 59 ویں بیچ کا اعلان کر دیا گیا 

Apr 14, 2026 | 20:57:PM
انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کے 59 ویں بیچ کا اعلان کر دیا گیا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی)ایچ ای سی کا پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے بڑا اقدام،انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کے 59 ویں بیچ کا اعلان کر دیا گیا ، پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے 6 ماہ کی بین الاقوامی ریسرچ فیلو شپ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

 2022 سے  2024 کے درمیان پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے طلبہ اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے، آئی آر ایس آئی پی  بیچ 59 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی 2026 مقررکر دی گئی ہے۔

ریسرچ فیلو شپ کے لیے ٹاپ رینکڈ غیر ملکی یونیورسٹی سے منظوری اور منظور شدہ تحقیقی خاکہ لازمی قرار دیا گیا ہے، آئی آر ایس آئی پی درخواستوں کے لیے 3000 روپے ناقابل واپسی پروسیسنگ فیس بھی لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی