سندھ بھر میں منکی پاکس سے 9 اموات ہوئیں ؛محکمہ صحت
کیپشن: منکی پاکس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم رند)محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں منکی پاکس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے منکی پاکس کے اعداد شمار جاری کردئیے ۔ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 25 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت نے صوبے بھر میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کسی بھی شخص کے جسم پر دانے ہوں تو فوری تشخیص و علاج کرائے۔ترجمان نے کہاکہ ایک کا تعلق کراچی جبکہ دوسرے کا خیر پور سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:متعدد اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل