وزیراعظم سے گورنر سندھ اور وفاقی وزرا کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی ،مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام نے ملاقاتیں کیں۔
گورنر سندھ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور علاقائی امن کی جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیراعظم کو سندھ کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے رانا ثناء اللہ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، اور امیر مقام، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی اموراور سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔
دونوں وزرا نے خلیج کے بحران کے حل کے لئے وزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کسانوں سے گندم کس نرخ پر خریدی جائیگی؟ پنجاب حکومت نے اہم اعلان کردیا