پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Apr 14, 2023 | 12:05:PM
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے، ٹرافی کی رونمائی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی گئی، رونمائی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کیخلاف بعض اوقات بہتر منصوبہ بندی بھی کام نہیں آتی: جمی نیشم

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات 9 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بھی قذافی اسٹیڈیم میں 15 اور 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ سیریز کا چوتھا اور پانچواں مقابلہ راولپنڈی کے پینڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 اور 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

تقریب رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کیویز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی بھرپور تیاری ہے اور ان کی کپتانی کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتوں کی ان کو ذرا فکر بھی نہیں ہے۔