بابر اعظم کیخلاف بعض اوقات بہتر منصوبہ بندی بھی کام نہیں آتی: جمی نیشم

Apr 14, 2023 | 11:07:AM
بابر اعظم کیخلاف بعض اوقات بہتر منصوبہ بندی بھی کام نہیں آتی: جمی نیشم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی کیخلاف بعض اوقات بہتر منصونہ بندی بھی کام نہیں آئی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی وائٹ بال ہوم سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے سینئر آل راؤنڈر جمی نیشم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے کچھ روز بہت زیادہ کرکٹ ہو نے والی ہے، پاکستان جیسی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا کوئی آسان کام نہیں ہے اس کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا، امید ہےکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اپنے حالیہ تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کےبعد ایک اور مشہور فٹ بالر کی سعودی کلب سے معاہدے کی تیاریاں

کیوی آل راؤنڈر کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی بلے باز کیخلاف کوئی بھی پلان پرفیکٹ نہیں ہوتا، ٹیمیں بس اپنا ذہن لڑاتی ہیں کہ کونسے بلے باز کو کہاں گیند بازی کرنی ہے، اس عمل سے کچھ فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں اور کچھ تقصانات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ کونسی ٹیم اپنا پلان بہتر انداز میں اپلائی کرتی ہے اور قسمت کس کا ساتھ دیتی ہے، بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس تجربہ کار بلے باز کیخلاف اکثر بہتر سے بہتر پلان بھی کارآمد نہیں ہوتا، ہماری کوشش بس یہ ہی ہو گی اپنی طرف سے بہتر سے بہتر کھیل پیش کریں۔

پی ایس ایل تجربے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے کھیل چکا ہوں، لیکن اس بار موسم تھوڑا گرم ہے پر باؤنڈری کا سائز پہلے جتنا ہی ہے، یہاں ہائی اسکورنگ میچز کی توقع ہے۔