رائیونڈ: پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک

Apr 14, 2023 | 09:50:AM
رائیونڈ: پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر وحید عالم) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین گرفتار کر لیے گئے۔

   لاہور پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تنویر عرف گڈو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں علی حسن، ارشاد اور سفیان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سی ڈی اے عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کوجرمانہ اور سزا سنا دی

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔