امید ہے پاک امریکا تعلقات مضبوطی سے آگے بڑھیں گے، پاکستان

Apr 14, 2022 | 19:23:PM
امریکا، شہبازشریف، وزیراعظم منتخب، مبارکباد، پاکستان،
کیپشن: شہبازشریف، جوبائیڈن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغام پر پاکستان نے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے انتخاب پر مبارکباد کے پیغام پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاک امریکا میں دیرینہ، وسیع البنیاداور باہمی فائدہ مند تعلقات رہے ہیں ،امید ہے کہ پاک امریکا تعلقات مزید گہرائی اور مضبوطی سے آگے بڑھیں گے،ترجمان کا کہناتھا کہ پاک امریکا مضبوط تعلقات علاقے اور دیگر خطوں میں امن و ترقی کیلئے اہم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل سکیورٹی کونسل اعلامیے میں سازش کا لفظ شامل نہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر