دورہ پاکستان ، آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی آمیز کال کرنیوالا شخص گرفتار

Apr 14, 2022 | 13:50:PM
آسٹریلو ٹیم ، ملز گرفتار
کیپشن: آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر آسٹریلوی ٹیم کودھمکی آمیز کال کرنیوالا شہری گرفتار ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے جمعرات کو ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے آسٹریلوی وزارت داخلہ کو فون کال کرکے مبینہ طور پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جو سرفراز کالونی کا رہائشی ہے ۔


مبینہ طور پر ملزم نے آسٹریلوی وزارت داخلہ کو فون کر کے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔غلام محمد آباد کے ایس ایچ او رانا مظہر الحق نے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کیا ، ملزم سے موبائل فون برآمد کر لیاگیا جو اس نے آسٹریلوی وزارت داخلہ کو فون کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بڑا دھچکا