چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بڑا دھچکا 

Apr 11, 2022 | 00:48:AM
آئی سی سی، رمیز راجہ ، چار ملکی ٹورنامنٹ، تجویز مسترد،
کیپشن: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے رمیز راجہ کی چار ملکی ٹورنا منٹ کی تجویز مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے 4ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے میچ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریفوں کے مقابلے نے ناظرین کی تعداد کے ریکارڈز توڑ دیئے تھے،اسی طرح کی ایک جنگ ایشز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین بھی دیکھی جاتی ہے،ان چاروں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے تو شائقین کو پاک بھارت مقابلے زیادہ دیکھنے کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 4بڑی ٹیموں میں مسابقتی کرکٹ سے مالی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا جو ان ملکوں میں کرکٹ کے فروغ میں استعمال ہوسکے گی،اس حوالے سے پی سی بی نے پیپر ورک تیار کرلیا تھا، مجوزہ فنانشل ماڈل کے تحت آمدنی کا تخمینہ 650ملین امریکی ڈالر لگایا گیا۔تاہم آئی سی سی نے رمیز راجہ کی چار ملکی ٹورنا منٹ کی تجویز مسترد کردی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 4 ملکی سیریز کی حمایت کی تھی ۔