لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

Apr 14, 2021 | 00:33:AM
لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بتایا کہ رینجرز کی تعیناتی راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پانچوں بڑا ملک ہے اور ہم اپنے فیصلے گروہوں پر نہیں چھوڑ سکتے، معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے لیکن ریاست کو ڈکٹیٹ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔