ن لیگ کے کام میں برکت نہیں،فنڈز اگر یہ نہ روکتے تو گجرات نہ ڈوبتا، چوہدری پرویز الٰہی

عمران خان کا حکم ہے اس آفت میں میرے سب ورکرز عوام کے ساتھ کھڑے ہوں دکھ بانٹیں، سلمان اکرم راجہ

Sep 13, 2025 | 22:02:PM
ن لیگ کے کام میں برکت نہیں،فنڈز اگر یہ نہ روکتے تو گجرات نہ ڈوبتا، چوہدری پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین مارے مارے پھر رہے ہیں کہ گجرات کے لیے پیکج لےکر آئے ہیں، ہم اپنے مخالفین کو یہاں سے پیک کر کے بھیجیں گے، ہمارا 1122 کا منصوبہ ہی کافی ہے،میری ساڑھے پانچ مہینے کی حکومت کے فنڈز اگر یہ نہ روکتے تو گجرات نہ ڈوبتا،ن لیگ کے کام میں برکت نہیں ہے۔

گجرات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے  گفتگو  کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ جس کو گھر والے بھی نہیں اٹھاتے تھے اسکو ریسکیو لیکر ہسپتال پہنچاتی ہے،ن لیگ ہمارے منصوبے جیسا کوئی ایک منصوبہ لا کر دکھائے ،میری ساڑھے پانچ مہینے کی حکومت کے فنڈز اگر یہ نہ روکتے تو گجرات نہ ڈوبتا،ن لیگ کے کام میں برکت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں،میں نے گجرات کو ڈویژن سمیت دیگر بڑے منصوبوں پر کام کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا  کہ میں اڈیالہ جیل سے عمران خان کا پیغام لیکر حاضر ہوا ہوں،عمران خان جیل میں اس لئے بیٹھے ہیں کہ وہ عوام کے حقوق کا سمجھوتا نہیں کرنا چاہتے،ہمارے عوام دوست منصوبوں کو اس عوام دشمن حکومت نے چلنے نہ دیا فنڈز خرد برد کیئے ، عمران خان کا حکم ہے اس آفت میں میرے سب ورکرز عوام کے ساتھ کھڑے ہوں دکھ بانٹیں، پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ کھڑی ہے ۔

یہ بھی  پڑھیں:اسلام آباد میں ڈینگی کا اٹیک تیز ، 25 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ