اسلام آباد میں ڈینگی کا اٹیک تیز ، 25 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ
اسلام آباد میں ڈینگی کا اٹیک تیز ، 25 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،25 نئے ڈینگی کیسز میں سے 18 مریض دیہی، 7 شہری علاقوں سے ہیں، ڈینگی کے متاثرہ 14 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں،بھارہ کہو سے 8، سوہان سے 4، سیکٹر G-5 سے 2 کیس رپورٹ ہوئے،جی 6، جی 13، آئی 8، آئی 9، ایچ 13 ، علی پور، کورال، روات، سہالہ، ترلائی، ترنول سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 486 مقامات کا معائنہ کیا اور15 مثبت ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،27 مریضوں کے گھروں اور 1129 اردگرد مکانات میں اسپرے کیا گیا۔ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مقامات پر فوگنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:نئے گیس کنکشن کے خواہشمند صارفین کیلئے بڑی خبر،وزارت پیٹرولیم نے ہدایات جاری کر دیں