وزیراعظم آزاد کشمیر کا خیبرپختونخوا میں 35 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
چوہدری انوار الحق نے وطن پر جان قربان کرنے والے 12 جوانوں کو بھی زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 35 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ۔ چوہدری انوار الحق نے وطن پر جان قربان کرنے والے 12 جوانوں کو بھی زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ایک پیغام میں کہا ہےکہ جری جوانوں کی بہادری اور استقامت ہمارے غیر متزلزل عظم کا مظہر ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کا جنوبی وزیرستان میں وطن پر جان قربان کرنے والے 12 جوانوں کو بھی زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر شریک ہیں،شہداء کی لہو سے رقم قربانیاں ہمارے مضبوط حوصلے کی عکاس ہیں ،پاک فوج کے شہداء ہمارا فخر ہیں ،انشاء اللہ ، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں رنگ لائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات،مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں6افراد جاں بحق،11 زخمی