ایشیا کپ:سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
فاتح ٹیم نے 140 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کامل مشرا نے 32 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اوپننگ بلے باز پاتھم نسانکا نے 34 گیندوں پر 50 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 2 جبکہ مستفیظ اور تنظیم نے 1-1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بناتے ہوئےسری لنکا کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف دیا۔
بنگلہ دیش کے شمیم حسین 42اورجاکر علی 41رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،ہسارنگا2،نوان تھشار اور چیمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ :پاکستان بھارت سے کیسے جیت سکتا ہے، راشد لطیف نے بتا دیا