شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

Sep 13, 2025 | 08:27:AM
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے مختلف شہروں میں مزید 13 نادرا دفاتر اور میگا سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

میڈیاکے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے نادرا وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ای ٹرانسفر آف پراپرٹی اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صوبے میں آن لائن پراپرٹی ٹرانسفر کی جانب بڑھ رہے ہیں، نادرا اور سندھ حکومت کے درمیان ڈیجیٹل اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بھی نادرا دفاتر کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کیلئے کراچی میں پاسپورٹ کی سہولت کیلئے اہم اقدام کیاگیا ہے اور نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کے حصول کیلئے کاونٹر قائم کیے گئے۔

ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم کر دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرکس نکال دیا، ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم

نادرا میگا سینٹرز ناظم آباد اور سائٹ میں ہی پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز بنائے گئے تھے۔