خیبر پختونخوا:سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ،پاک فوج کے 3جوان شہید

Sep 13, 2022 | 23:46:PM
پاک فوج پر حملہ
کیپشن: پاک فوج کی چوکی کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان سے پاکستان پر ایک اور دہشت گرد حملہ کیا گیا ہے،جس میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے،شہداءمیں نائیک محمد رحمان، نائیک معاویز خان، سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں،دہشت گردوں نے خرلاچی، ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی،پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا،پاک فوج کے موثر جواب سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے افغان سرحد سے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرحد سے کارروائیاں کرنے سے روکے،بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہارافسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ،5افراد جاں بحق