مارکیٹوں کے اوقات ایک بار پھر تبدیل

Sep 13, 2021 | 20:16:PM
مارکیٹوں کے اوقات ایک بار پھر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی اور کہاہے کہ مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹوں کے اوقات کار کے حوالے سے نیا مراسلہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیمیں مارکیٹس میں شاپنگ مال ،دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لیں گی اور دکانوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کریں گی ، خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹ ، بازار اور مال کو سیل کردیا جائے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ مارکیٹس میں شاپنگ مال ،دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لینے کیلئے 14 ستمبر کو ٹیمیں وزٹ کریں گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس۔۔دسویں اور بارھویں کے طلبا کیلئے خوشخبری