اہم شخصیات و افسروں کے خلاف مقدمات درج کروانے والی خاتون گرفتار

Sep 13, 2021 | 14:27:PM
اہم شخصیات و افسروں کے خلاف مقدمات درج کروانے والی خاتون گرفتار

(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون لاہورسمیت دیگر شہروں میں زیادتی کے دس سے زائد جھوٹے مقدمات درج کراو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شخصیات پر زیادتی کے مقدمات درج کرانیوالی ملزمہ کاسراغ لگالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایم پی اے، محکمہ داخلہ، انکم ٹیکس افسروں سمیت دیگرشخصیات پر مقدمات درج کرائے۔ عظمیٰ شہزادی نے تحریم، خنسہ، شازیہ اور طیبہ کے نام سے مقدمات درج کرائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف بھی فراڈ، چوری، دھمکیوں اور دھوکہ دہی کے 7 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے افسر کے خلاف گلشن راوی میں مقدمہ درج کرایا تھا، خنسہ کے نام سے انکم ٹیکس افسر کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

عظمیٰ کے نام سے ایک ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرایا جبکہ تمام مقدمات کو جھوٹا ہونے کے باعث خارج کر دیا گیا۔ خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی اور اہم شخصیات خاتون کو بھاری رقم ادا کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں سخت مقابلہ۔ تحریک انصاف کی1 ووٹ سے برتری ۔ ن لیگ دوسرے نمبر پر