رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

Sep 13, 2021 | 12:21:PM
رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

     ( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  رمیز راجہ پی سی بی  کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے انتخاب کے لئے گورننگ بورڈ کا اجلاس  نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہو ا۔بورڈ الیکشن کمیشن جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے اجلاس کی صدارت کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے رمیز راجہ کے مد مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا جس پر وہ بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب کر لئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں سخت مقابلہ۔ تحریک انصاف کی1 ووٹ سے برتری ۔ ن لیگ دوسرے نمبر پر

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی - کھیل
ٹیگز: