حکومت ٹیکسوں کی شرح 20 فیصد کرکے معاشی ترقی کی رفتار بڑھا سکتی ہے: گوہر اعجاز

Oct 13, 2025 | 16:39:PM
حکومت ٹیکسوں کی شرح 20 فیصد کرکے معاشی ترقی کی رفتار بڑھا سکتی ہے: گوہر اعجاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے بھاری ٹیکسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکسز خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہیں،کاروبار پر 50 فیصد ٹیکسز نے پوری معیشت کو جام کر دیا ہے،حکومت ٹیکسوں کی شرح 20 فیصد کرکے معاشی ترقی کی رفتار بڑھا سکتی ہے۔

پاکستان میں بھاری ٹیکسز نے کاروبار کرنا مشکل کردیا سابق نگران وفاقی وزیر اور چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے بھاری ٹیکسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار پر 29 فیصد کارپوریٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے 10 فیصد سپر ٹیکس اس کے علاوہ ہے 2 فیصد ورکرز ویلفیئر فنڈ اور 5 فیصد ورکرز شمولیتی فنڈ بھی عائد کیا گیا ہے، ڈیویڈنڈز پر 15 فیصد مزید ٹیکس دوہرا ٹیکس شمار ہوتا ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس ، سیلز ٹیکس ، ایکسائز ڈیوٹی اور لیویز اس کے علاوہ ہیں بھاری ٹیکسوں کے نتیجے میں پاکستان عالمی سطح پر سب سے کم مسابقتی ممالک میں شمار ہو رہا ہے، گوہر اعجاز نے کہا کہ 
ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے 50 فیصد ٹیکس لگانا غلط پالیسی ہے  50 فیصد ٹیکسز نے پوری معیشت کو جام کر دیا ہے، حکومت ٹیکسوں کی شرح 20 فیصد کرکے معاشی ترقی کی رفتار بڑھا سکتی ہے جبکہ ٹیکس کم کرنے سے ٹیکس آمدن بھی بڑھا سکتی ہے۔

 گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسز کی شرح کم کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکتا ہے، صنعتیں چلائی جا سکتی ہیں اور لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔