نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا نواز شریف انٹر چینج منصوبے کا دورہ

Oct 13, 2023 | 23:34:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طلحہ اشرف)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا،وزیراعلی پنجاب  کے مسلسل دوروں سے بیدیاں روڈ انڈر پاس منصوبے کا 65روز میں 79 فیصد کام مکمل ہو گیا، محسن نقوی نے انڈر پاس کی کھدائی کے کام کا جائزہ لیا ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بیدیاں روڈ انڈر پاس کی سائٹ پر جاری ترقیاتی کام دیکھے اور دیواروں کے تعمیراتی کام مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ بیدیاں روڈانڈرپاس کے تعمیراتی کاموں کی جلد تکمیل کیلئے مزید ورکرز اورمشینری تعینات کی جائے، بیدیاں روڈ انڈر پاس رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

دوران بریفنگ وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ بیدیاں روڈانڈر پاس سے منسلک سوئی گیس لائن کی شفٹنگ کا کام جاری ہے،ہر مرحلہ پر نیسپاک سے کوالٹی رپورٹ حاصل کی جا رہی ہے،بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیاں مستفید ہونگی۔ 
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی،صوبائی وزراعامر میر ، اظفر علی ناصر ،سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہورڈویژن،ی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بروقت اقدامات سے ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ