نامور اداکاروحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Oct 13, 2023 | 21:34:PM
نامور اداکاروحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل بیگ) پاکستان فلم انڈسٹری کے چوکلیٹی ہیرو  وحید مراد کی اہلیہ سلمی مرادطویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  معروف ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد کئی سالوں سے علیل تھیں، جو جمعہ کے روز  13اکتوبر کو رضائے الہی سے انتقال کر گیئں،سلمی مراد کے صاحبزادے اداکار عادل مراد بیرون ملک میں موجود  ہیں ، جو کل پاکستان پہنچے گے۔

سلمی مراد کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 14 اکتوبر بمقام مسجد و امام بارگاہ یثرب، ڈیفنس فیز 4 میں بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکارکے والد انتقال کرگئے

اس موقع پر پاکستان آرٹس کونسل کراچی  کے صدرمحمد احمد شاہ  نے سلمی مراد کے انتقال پرافسوس کا  اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں اور  نہایت نفیس خاتون تھیں،انہوں نے کہا کہ سلمیٰ مراد کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا،سلمیٰ مراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ میں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ،دعا ہے کہ اللہ پاک سلمیٰ مراد کے درجات بلند کرے  اور اللہ سلمیٰ مراد کے بچوں کو صبر دے،آمین۔

خیال رہے کہ سلمیٰ مراد  کراچی کے ایک ممتاز صنعتکار کی بیٹی تھیں اور خود اداکارہ تھیں۔ انہوں نے 17 ستمبر 1964 کو  سدا بہار رومینٹک ہیرو وحید مراد سے شادی کی تھی۔ سلمیٰ اور وحید مراد، وحید مراد کی وفات تک مثالی جوڑی کی حیثیت سے جانے جاتے رہے،سلمیٰ مراد کی شخصیت کا سحر وحید مراد کی جواں مرگ کے بعد مسلسل بڑھتا گیا۔ وہ بڑھاپے مین بھی پاکستان کے آرٹ اور کلچر سے متعلق حلقوں میں اتنی مقبول تھیں کہ گوگل نے 2 اکتوبر 2019 کو سلمی مراد کی 81 ویں سالگرہ پر اپنے مین پیج کا ڈوڈل سلمیٰ مراد سے منسوب کر دیا تھا۔