معروف بھارتی اداکارکے والد انتقال کرگئے

Oct 11, 2023 | 21:51:PM
معروف بھارتی اداکارکے والد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار نصر کے والد محبوب باشا 95 سال کی عمر  میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار نصر کے والد محبوب باشا کچھ عرصے سے بڑھاپے کی وجہ سے لاحق ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھے اور آج وہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چینگلپٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے،اداکار نصر کے والد کی خواہش تھی کہ وہ اداکاری سیکھیں اور فلمی دنیا میں نام بنائیں، جس پر نصر نے پہلے تو ساؤتھ انڈین فلم چیمبر آف کامرس کے فلم انسٹیٹیوٹ اور بعد میں تامل ناڈو انسٹیٹوٹ فار فلم اینڈ ٹیلی ویژن ٹیکنالوجی جوائن کی۔

واضح رہے کہ اداکار نصر جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے بہت مشہور کیریکٹر ایکٹرز میں سے ہیں جب کہ اس وقت وہ ایکٹرز یونین کے صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسیب کا اثر ،حیوانیت یا پاگل پن ؟ ماں کااپنے ہی دو کمسن بچوں کیساتھ گھناؤنا فعل