سکولوں کے اوقات کار تبدیل

Oct 13, 2023 | 16:38:PM
سکولوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے.

تفصیلات کے مطابق بوائز سکول صبح ساڑھے 8 بجے لگیں گے،چھٹی اڑھائی بجے ہوگی،گرلز سکول صبح سوا آٹھ بجے لگیں گے اور  چھٹی سوا دو بجے ہو گی،جمعہ کے روز لڑکوں کو سوا بارہ اور لڑکیوں کو بارہ بجے چھٹی ہوگی، ڈبل شفٹ سکول صبح سات پنتالیس پر لگیں گے، چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی،سکینڈ شفٹ سکول ساڑھے بارہ بجے لگیں گے، چھٹی پانچ بجے ہوا کرے گی،جمعہ کے روزسکینڈ شفٹ سکول ڈیڑھ بجے لگا کریں گے۔

واضح  رہے کہ سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:رشوت ستانی روکنے کیلئے لیسکو نے دلچسپ طریقہ اپنا لیا