طیارہ اچانک گھروں پر آ    گرا۔۔ پھر کیا ہوا۔۔ ویڈیو میں دیکھیں 

Oct 13, 2021 | 15:42:PM
طیارہ آبادی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق
کیپشن: طیارہ آبادی پر آ گرا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  مسافرطیارہ آگ لگنے کے باعث رہائشی علاقے میں گر کر تباہ،قریبی سکول بھی زد میں آ گیا، حادثے میں دو افراد ہلاک  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر کیلفورنیا میں ایک طیارہ رہائشی علاقے میں گھروں پر آ    گرا۔ ایک قریبی سکول بھی اس کی زد میں آگیا۔ حادثے میں  دو افراد ہلاک  ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گھروں پر گرنے والے طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

 طیارہ حادثہ سینتانا ہائی سکول کے قریب ہوا جو کہ لاس اینجلس کے سینتی نیبر ہڈ کے قریب ہے۔ دو انجن والا سیسنا 340  طیارہ میں 6 مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔ اس طیارہ نے ایریزونا کے یوما کیلئے پرواز بھری تھی۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز طیارے اور اس سے ملحقہ گھروں میں آگ بجھانے کی بہت کوشش کرتے نظر آئے۔ ایک ٹرک بھی اس کی زد میں آگیا۔

سٹی فائر فائٹر آفیسر جان گارلو کا کہنا ہے کہ چھوٹا طیارہ ایک گھر سے ٹکرایا۔ اس کے بعد سان ڈیاگو کاؤنٹی سٹی میں ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز آگ بجھانے پہنچ گئے۔
 Plane crash in #Santee, #California.pic.twitter.com/btP9TgyFVP