نیشنل ٹی 20کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

Oct 13, 2021 | 11:42:AM
نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل آج کھیلا جائ یگا
کیپشن: نیشنل ٹی 20 کپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) نیشنل ٹی 20کپ کا فائنل آج خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے مابین شام ساڑھے 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق نیشنل ٹی 20کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں گزشتہ روز سیمی فائنل میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر آج فائنل کیلئے میدان میں اتر رہی ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے ناردرن (پاکستان) کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
 ناردرن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔ ناصر نواز 24، علی عمران 24، کپتان عمر امین 22 اور ذیشان ملک 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
خیبرپختونخوا نے 157رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے53، کامران غلام نے 35 جبکہ کپتان افتخار احمد نے ناقابل شکست 45رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ 
دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا ، سندھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے ، سینٹرل پنجاب نے 17.5اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 142رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
سندھ کی جانب سے خرم منظور34، شرجیل خان 32، کپتان شان مسعود ایک ، سعود شکیل 7، سہیل خان 21، دانش عزیز صفر ، وکٹ کیپر بلے باز احسن علی چھ ، رومان رئیس 14، میر حمزہ 19 رنز بنا پائے۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے بلے بازی شروع کی تو دوسرے اوور کی چھٹی گیند پر 22کے سکور پر پہلی وکٹ گر گئی جب محمد اخلاق 9رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔
 ٹاپ آرڈر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے ساتھ مل کر سندھ کی باﺅلنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں ، دونوں نے 101رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جہاں کامران اکمل چودہویں اوور کی تیسری گیند پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51رنز بناتے ہوئے آﺅٹ ہو گئے ، انہوں نے 36گیندیں کھیلی تھیں۔ادھر احمد شہزاد نے بھی 46گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 49رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے ڈی جی ISI کی تقرری پرمشاورت مکمل ہو چکی۔۔ فواد چوہدری