پجاری کا مندر میں غلطی سے  داخل ہونے پر مسلمان لڑکے پر بہیمانہ تشدد ۔۔ پو لیس کے حوالے کر دیا

Oct 13, 2021 | 00:25:AM
بھارت،مندر،داخل،ہونے،پر،مسلم،لڑکے،پر تشدد
کیپشن: مسلمان لڑکے پر تشدد،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ واقعہ بھارتی علا قہ غازی آباد میں پیش آیا ہے جہاں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے پجاری نرسنگھانند نےمندر میں غلطی سے  داخل ہونے پر مسلمان لڑکے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پنڈت کے تشدد سے 10 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے سفاک انتہا پسند ہندوؤں نے طبی امداد بھی فراہم نہیں ہونے دی۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کی وجہ سے پولیس حرکت میں آئی اور پنڈت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے عوامی دباؤ پر پنڈت کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن تاحال اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ  پنڈت نرسنگھانند ہی وہی بدبخت  ہے جس نے دہلی میں ہونے والے ایک سیمینار میں پیغمبر اسلام کی گستاخی بھی کی تھی جس پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ اگر نفرت آمیز اسلام مخالف بیانات پر پہلے سے دائر مقدمات میں مذکورہ پنڈت کو گرفتار کرلیا جاتا تو پھر ایسا واقعہ نہ پیش آتا۔

اس وا قعہ کیخلا ف مقا می مسلم آبادی بھی سرا پا احتجاج ہے او ر اس بدبخت پجاری کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو ز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار۔۔50ویڈیوز برآمد