پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی 

Nov 13, 2025 | 19:20:PM
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی 
کیپشن: پاک سری لنکن کپتان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی  کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کا شیڈول جزوی طور پر تبدیل کر دیا۔ دوسرا ون ڈے اب 13 نومبر کے بجائے 14 نومبر کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 13 نومبر کے ٹکٹس 14 نومبر کے میچ کیلئے قابلِ استعمال رہیں گے۔

 تیسرا ون ڈے 15 نومبر کے بجائے 16 نومبر کو شیڈول کیا گیا۔15 نومبر کے ٹکٹس 16 نومبر کیلئے درست ہوں گے۔

 پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کے تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔پی سی بی نے کہاکہ  پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز شاندار مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا وعدہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس امین الدین کی 30نومبر کو ریٹائرمنٹ، وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ کون ہوگا؟متوقع نام سامنے آگیا