دوسری شادی کیلئے شوہر کو خود پروپوز کیا تھا، شاہین خان 

کم عمری میں ہی سنگل پیرنٹ بن گئی ،بیٹے کو بہتر مستقبل دینے کیلئے ایئر ہوسٹس بننے کا فیصلہ کیا

Nov 13, 2025 | 16:22:PM
دوسری شادی کیلئے شوہر کو خود پروپوز کیا تھا، شاہین خان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ شاہین خان نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے لیے شوہر کو خود پروپوز کیا تھا۔
شاہین خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں گفتگوکے دوران اپنی زندگی کے چند اہم اور جذباتی پہلوؤں پربھی بات کی۔
شاہین خان نے انکشاف کیا کہ وہ کم عمری میں ہی سنگل پیرنٹ بن گئی تھیں حالانکہ وہ ایسا نہیں چاہتی تھیں، لیکن ان کی والدہ انہیں گھر واپس لے آئی تھیں، اس وقت ان کا بیٹا بہت چھوٹا تھا اور وہ دل ہی دل میں دعائیں کرتی تھیں کہ شاید کوئی انہیں واپس بلالے، مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔
شاہین خان نے بتایا کہ بیٹے کو بہتر مستقبل دینے کے لیے انہوں نے ایئر ہوسٹس بننے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے بیٹے کی اچھی پرورش کر سکیں،ایئر ہوسٹس بننے سے پہلے وہ ایک ہوٹل میں ملازمت کرتی تھیں، لیکن بعد میں انہوں نے ایئر ہوسٹس کی نوکری شروع کی، جس بیچ کا وہ حصہ تھیں، اس میں معروف اداکارائیں شگفتہ اعجاز اور رابعہ نورین بھی شامل تھیں۔
معروف اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں دوبارہ محبت ملی اور یہ ایک خوبصورت رشتہ ثابت ہوا، وہ ایک دوست کی شادی میں شریک تھیں، جہاں سب لوگ رقص کر رہے تھے ،وہ گانے ’’شادی کرادو میری‘‘ پر ڈانس کر رہی تھیں اور اسی دوران مذاق میں بول اٹھیں ’’دوسری‘‘،اسی تقریب میں ان کی ملاقات اپنی دوست کے بھائی فرخ سے ہوئی، جو انہیں پسند کرنے لگے، ابتدا میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا تبادلہ لندن کروالیا، وہ دبئی ایئرپورٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں جب انہیں احساس ہوا کہ وہ فرخ سے محبت کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے’’پامال‘‘ میں بولڈ مناظر پر صارفین کی کڑی تنقید
شاہین خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہیں سے اپنے دوسرے شوہر کو فون کیا اور محبت کا اظہار کیا، جس کے بعد ان کے شوہر نے ان کے لیے قدم اٹھایا اور دونوں کا نکاح ہوگیا۔