بیوی کو شاپنگ پر لے جانے سے بچنے کیلئے شوہر نے اپنی گاڑی خود چرا لی

Nov 13, 2025 | 16:01:PM
بیوی کو شاپنگ پر لے جانے سے بچنے کیلئے شوہر نے اپنی گاڑی خود چرا لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روس میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا ڈالا، یہ انوکھا واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا لیکن پولیس نے اس کا انکشاف چند ماہ بعد اکتوبر میں کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی گاڑی گھر کے قریب پارکنگ سے چوری ہوگئی ہے۔

 بعد ازاں خاتون نے دوبارہ اطلاع دی کہ انہیں کار کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر ملی ہے۔

مزید پڑھیں:سردیوں کی سوغات بیسن کا حلوہ بنانے کا طریقہ

پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گاڑی کے اگنیشن سوئچ پر خرابی اور زبردستی داخل ہونے کے آثار پائے گئے، تاہم تحقیقات کے دوران افسران کو شبہ ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔

مزید تفتیش اور شواہد کے تجزیے کے بعد پولیس نے انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کی جھوٹی کہانی گھڑی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔