جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز،طبی معائنے کے بعد آرام کامشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناسازہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈپریشر ہائی ہواجس کے بعد ان کاطبی معائنہ کیا گیا۔
ڈاکٹر نے جسٹس مسرت ہلالی کو آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:27 ویں آئینی ترمیم ؛نیا متن آج سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا
واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں مبتلا ہوئی تھیں۔