دنیاکامہنگاترین ویزہ کس ملک کاہے؟اہم خبرآگئی

Nov 13, 2025 | 10:42:AM
دنیاکامہنگاترین ویزہ کس ملک کاہے؟اہم خبرآگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھوٹان کے ویزے سے متعلق اہم خبرآگئی۔
دنیا کے مہنگے ترین ویزوں کی فہرست میں امریکا یا برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کا نام شامل نہیں   بلکہ یہ اعزاز ایک ہمالیائی ملک بھوٹان کو حاصل ہے، بھوٹان کا وزٹ ویزا دنیا کا سب سے مہنگا ویزا شمار کیا جاتا ہے اور اس کی فیس اسٹرکچر دیگر ممالک سے کافی مختلف ہے۔
بھوٹان کے ویزے کی فیس’’سٹریٹین ایبل ڈیولپمنٹ فیس‘‘ پر مبنی ہے، جس میں ہر سیاح سے فی رات 100 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں، اس کے برعکس زیادہ تر ممالک صرف ایک دفعہ فیس لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری
بھارتی شہریوں کے لیے بھوٹان حکومت نے کچھ رعایتیں فراہم کی ہیں، بھارتی سیاحوں کو 100 ڈالر کی فیس کی جگہ 1200 بھارتی روپے ادا کرنے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ بھارتی شہریوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی صرف اپنے شناختی کارڈ کی بنیاد پر سفر کیا جا سکتا ہے۔