190 ملین پاونڈ سکینڈل، نیب کا بشریٰ بی بی سے سوالنامہ منظر عام پر آ گیا

Nov 13, 2023 | 17:45:PM
190 ملین پاونڈ سکینڈل، نیب کا بشریٰ بی بی سے سوالنامہ منظر عام پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)190 ملین پاؤنڈ سکینڈل  اور القادر ٹرسٹ کیس  میں نیب کا سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے تحریری سوال نامہ منظر عام پر آ گیا ۔

القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے نیب نے تحریری سوالنامے میں پوچھا کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ کیا اپ نے اسلامی تدریس فقہ، درس نظامی کا کوئی کورس بھی کیا ہے؟ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بنانے کا مقصد کیا ہے؟ نیب کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے بطور ٹرسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بطور استاد بھی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں؟ کیا آپ بطور ٹرسٹی یا استاد یونیورسٹی سے کسی بھی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی ہیں؟۔

 نیب نے القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا، نیب نے بشریٰ بی بی سے ان کی دوست فرح شہزادی سے متعلق بھی سوال کیا ہے کہ آپ کا فرح شہزادی سے تعلق کیا ہے ؟ کیا آپ کو علم ہے کہ فرح گوگی نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے اسلام آباد میں 240 کنال زمین حاصل کی ؟ کیا آپ فرح گوگی کے مالی معاملات و کردار سے مطمئن ہیں؟ ملک ریاض نے القادر ٹرسٹ میں خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟ ۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر