وزیراعظم اور صدر مملکت کے ٹوئیٹس، ہمیں اپنی قومی ٹیم  پر فخر ہے

Nov 13, 2022 | 19:02:PM
وزیراعظم اور صدر مملکت کے ٹوئیٹس، ہمیں اپنی قومی ٹیم  پر فخر ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ٹوئیٹس میں کہا کہ ہمیں اپنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئیٹ میں پاکستانی ٹیم کو بھر پور مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار باﺅلنگ کے ساتھ بھرپور اور دلیرانہ مقابلہ کیا اور ٹیم نے باولنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل میں بہتر کھیل پیش کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ انگلینڈ نے تمام شعبوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا لیکن پاکستان نے بھی اچھا کھیل کھیلا اورکم اسکور کے باوجود آپ نے بھرپور کوشش کی اور اچھی باولنگ کی۔