کابل میں دھماکہ۔۔متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Nov 13, 2021 | 23:05:PM
کابل ، دھماکہ، متعدد ، ہلاکتیں
کیپشن: کابل میں دھماکے کی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد مارےگئے  ہیں۔

العریبہ کی ویب رپورٹ کےمطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ابتدائی ویڈیوزمیں ایک مصروف شاہراہ کے وسط میں دھماکے کے بعددھواں بلند ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ دھماکا کابل کے نواحی علاقے دشت برچی میں ہوا ہے۔اس علاقے میں ہزارہ برادری کی اکثریت آباد ہے اور وہ گذشتہ برسوں سے سخت گیر جنگجوگروپ داعش کے تشددآمیز حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اگست میں طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے مشرقی صوبہ ننگرہارمیں درجنوں بم دھماکے ہوچکے ہیں۔ یہ صوبہ داعش کی سرگرمیوں کا مرکز ہے لیکن دارالحکومت کابل بڑی حد تک اس طرح کے تشددکے واقعات سے محفوظ رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی تمہاری کافی کرکٹ باقی ہے۔۔شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کو بڑا مشورہ